28 جولائی 2014 - 10:27
فرانس میں فلسطین کی حمایت مظاہرے روکنے پر شدید تنقید

فرانس کی حکومت کے ترجمان اسٹیفن لو فول نے فلسطین کے حامیوں کے مظاہرے میں رونما ہونے والے پر تشدد واقعات کو سرمایہ داری مخالف نئی پارٹی این پی اے کے اقدامات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کی حکومت کے ترجمان اسٹیفن لو فول نے فلسطین کے حامیوں  کے مظاہرے میں رونما ہونے والے پر تشدد واقعات کو سرمایہ داری مخالف نئی پارٹی این پی اے  کے اقدامات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ بی ایف ایم ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت کے ترجمان اسٹیفن لو فول نے آج کہا ہے کہ سرمایہ داری مخالف نئی پارٹی این پی اے اپنے اعلامیوں کے ذریعے پیرس میں گزشتہ دن رونما ہونے والے پرتشدد واقعات کا سبب بنی۔ لو فول نے مزید کہا کہ پیرس کی پولیس کی صحیح کارکردگی کی وجہ سے نقصانات کم ہوئے ہیں۔ فرانسیسی حکومت نے زور دے کر کہا ہے کہ این پی اے کے اقدامات تمام جمہوری اصولوں کے منافی ہیں اور اس  پارٹی نے اپنی نفرت کے اظہار کے لۓ اس مظاہرے سے فائدہ اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس کی حکومت نے فلسطینی عوام کی حمایت کے لۓ نکالےجانے والے اس مظاہرے پر پابندی لگا رکھی تھی لیکن اس کے باوجود ہزاروں لوگوں نے مظاہرے میں شرکت کی ۔ فرانس کی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لۓ آنسو گيس کے شیل پھینکے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے ستّر افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے آٹھ جولائی کو شروع ہونے والے حملوں میں ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲